Home تازہ ترین آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سید ربنواز طارق شہید

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سید ربنواز طارق شہید

Share
Share

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے آج ضلع آواران میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ یہ آپریشن کالعدم تنظیم "فتنہ الہندوسان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع مظفر آباد کے رہائشی 34سالہ میجر سید ربنواز طارق نے جام شہادت نوش کیا۔ میجر ربنواز طارق ایک بہادر افسر تھے جو اپنی فوج کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے، اور انہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے ملک کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...