Home Uncategorized ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،خطرناک دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،خطرناک دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں سرگرم عمل رہا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھمکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گرد وں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...