Home سیاست پی ٹی آئی کے صدر اور وائس چیئرمین کا اعلان کر دیا گیا

پی ٹی آئی کے صدر اور وائس چیئرمین کا اعلان کر دیا گیا

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب عہدیداروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی مرکزی صدر جبکہ فردوس شمیم نقوی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

قاسم خان سوری، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور مشتاق احمد غنی بھی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...