Home نیوز پاکستان ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی : بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو بڑا دھچکا ، بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

اندرونی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کیعلاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024ء کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلی جینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا ، بی ایل اے کے اندرونی مصدقہ ذرائع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

اندرونی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔

اندرونی ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشتگردوں کی ہلاکت بی ایل اے کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...