Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 خارجی ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 خارجی ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

Share
Related Articles

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت...

طالبہ کے بڑے چیلنج میں شطرنج کے تخت پر کون براجمان ہوگا؟،وزیراعلیٰ سندھ کا طالبہ سے مقابلہ کل ہوگا

کراچی:شطرنج کا ایک ایسا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں...

حکومت کا گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ،درآمدات اور برآمدات پورٹ سے کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ...

رمضان المبارک ،وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری

اسلام آباد:رمضان المبارک میں وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری...