Home sticky post 4 بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے،سیکیورٹی ذرائع

بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے،سیکیورٹی ذرائع

Share
Share

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔

پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد ناکام، جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس سے قبل امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلائی، امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلانے کا مقصد سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبر چلا رہا ہے، بھارتی میڈیا کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبر کا مقصد کشمیریوں میں پھوٹ ڈلوانا ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت جھوٹی خبروں کے ذریعے سکھوں اور کشمیریوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اپنے طیارے گرانے کی خفت مٹانے کے لیے ایف 16 گرانے کی جھوٹی خبر پھیلا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جعلی خبروں سے بھارت مقامی میڈیا اور عالمی سطح پر جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کوئی حملہ نہیں کیا ، نہ اس کا کوئی طیارہ گرا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز پھیلاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس، ایئرپورٹ اور آرمی کیمپس کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکوں کے بعد سائرن بجا دیے گئے۔

Share
Related Articles

سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا،نئے پوپ کا انتخاب ہوگیا

ویٹی کن: ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں...

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں...

نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کہا ہے کہ...

بھارت نے پاکستان میں ڈرون کیوں بھیجے؟

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 سے زائد...