Home Uncategorized اداکارہ مایا علی کا بچپنا دیکھ مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

اداکارہ مایا علی کا بچپنا دیکھ مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

Share
Share

کراچی: نامور ڈرامے ’’من مائل‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو خود میں چھپے بچے سے ملوا دیا۔

مایا علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوئمنگ پول میں ہنستے کھیلتے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں انہیں غباروں سے بھرے سوئمنگ پول میں ایک ٹیوب میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ بے انتہا خوش ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سچ میں ایک بچے کی مانند ہنستی کھیلتی نظر آ رہی ہیں اور اسی سبب انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ” میرے اندر چھپے بچے کو باہر لاتے ہوئے میں”۔

اس پوسٹ کے کمینٹ سیکشن میں ان کے مداحوں کا رش لگ گیا اور وہ اداکارہ کی شوخ مزاجی پر ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...