Home sticky post لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

Share
Share

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کو یہ تو معلوم ہونا چاہیے بندہ مرگیا ہے یا زندہ ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاپتہ شہری جاوید، نعیم، یونس خان اور سلیم الرحمان کی گمشدگی کے مقدمات درج کر لیے ہیں، لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا تاہم تلاش جاری ہے۔
جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کو یہ تو معلوم ہونا چاہیے بندہ مرگیا ہے یا زندہ ہے، وقت ضائع کیے بغیر گمشدہ شہریوں کا سراغ لگانا ضروری ہے۔
بعدازاں عدالت نے پولیس کو لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی اور آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو دو ہفتوں میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

امریکی خاتون صحافی کوغیرمناسب لباس پہن کروائٹ ہاؤس آنا مہنگا پڑگیا

واشنگٹن:امریکی خاتون صحافی کو بطور وائٹ ہاوٴس کی نمائندہ پہلے دن لباس...

پنجاب سب کا ہے،یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا...

صدر ٹرمپ کا تیل اور گیس پر18فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر18فروری سے ٹیرف...

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

فلاڈیلفیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے کمرشل علاقے میں چھوٹا...