Home Uncategorized سیلینا گومز اور جیجی حدید کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی صدر کو خط

سیلینا گومز اور جیجی حدید کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی صدر کو خط

Share
Share

لاس اینجلس:معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز اور ماڈل جیجی حدید نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ کر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلینا گومز بھی ان ہالی ووڈ فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے۔

ہالی ووڈ فنکاروں سمیت سیلینا گومز اور جیجی حدید نے خط میں لکھا کہ “محترم صدر بائیڈن، ہم فنکاروں اور وکیلوں کے طور پر اکٹھے ہوئے ہیں لیکن اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم بطور انسان اسرائیل اور فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع اور ہولناک جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں”۔

خط میں لکھا گیا کہ “ہم ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر آپ اور امریکی کانگریس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ اور اسرائیل میں کشیدہ صورتحال پر قابو پایا جائے اور غزہ میں جاری جنگ روکی جائے، اس سے پہلے کہ مزید اور جانوں کا ضیاع ہو”۔

بائیڈن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ “حالیہ دنوں میں ہزاروں بے گناہ اور مصوم لوگوں کا قتل کیا گیا، ہمارا ماننا ہے کہ تمام زندگیاں قیمتی ہیں پھر چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا نسل سے ہو، ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں”۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...