Home کھیل سیمی فائنل ،بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کا ہدف

سیمی فائنل ،بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کا ہدف

Share
Share

ممبئی: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔

بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر کے 29 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 50ویں سنچری سکور کی، کوہلی 113 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بھارتی بلے باز شریاس ایر 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 80 اور کے ایل راہوال 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...