Home تازہ ترین چیئرمین سینیٹ کی اطالوی اسپیکر سے ملاقات، دونوں رہنماوٴں کا پارلیمانی تعاون ،تبادلوں کے فروغ پر اتفاق

چیئرمین سینیٹ کی اطالوی اسپیکر سے ملاقات، دونوں رہنماوٴں کا پارلیمانی تعاون ،تبادلوں کے فروغ پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اٹلی کے اسپیکر لورینزو فونتانا سے ملاقات، دونوں رہنماوٴں کا پارلیمانی تعاون اور تبادلوں کے فروغ پر اتفاق،چیئرمین سینیٹ کی جانب سے پاکستان-اٹلی مزدوروں کی نقل و حرکت کے معاہدے کا خیرمقدم کیاگیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اٹلی کے اسپیکر لورینزو فونتانا سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوٴں کا پارلیمانی تعاون اور تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔

چیئرمین سینیٹ کا یورپی پارلیمنٹ میں اٹلی کی اصولی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر گفتگو کی چیئرمین سینیٹ نے اطالوی وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا ۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے پاکستان-اٹلی مزدوروں کی نقل و حرکت کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں اقوام متحدہ چارٹر کے تحت ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ افغانستان ایک برادر ملک ہے، پاکستان پرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے ۔

اطالوی اسپیکر نے دورہ پاکستان کی دعوت پر مثبت ردِعمل دیا دونوں پارلیمانوں کے درمیان تعاون کے باضابطہ معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ ملاقات کا اختتام مستقل سیاسی و پارلیمانی روابط کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...