Home sticky post 5 چئیرمین سینیٹ کا ملتان میں سیلاب زدہ علاقوں اورخیمہ بستیوں کا دورہ،متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،یوسف رضا گیلانی

چئیرمین سینیٹ کا ملتان میں سیلاب زدہ علاقوں اورخیمہ بستیوں کا دورہ،متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،یوسف رضا گیلانی

Share
Share

ملتان:چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سوموار کو ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں قاسم بیلہ بستی لنگڑیال اور مظفر آباد کی نواحی بستیوں کا دورہ کیا اور انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی،سیاسی رہنما ملک منظور ڈمرہ ،سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو،سی پی او ملتان ڈوگر اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سید یوسف رضا گیلانی قاسم بیلہ اور بستی لنگڑیال میں قائم خیمہ بستیوں میں سیلاب متاثرین سے ملے ان کی خیریت اور مسائل دریافت کئے۔انہوں نے مظفر آباد کے نواحی علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے اور انخلاء کےلئے وہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔تاکہ ان کے بچوں اور مال مویشیوں کو بچایا جا سکے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں سیلاب سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں،اپنے گھروں کو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا لیکن زندگی بچانے کےلئے یہ ضروری ہے کہ سیلاب زدہ علاقے کو وقتی طور پر چھوڑ دیا جائے،تا کہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگرچہ سیلاب سے پورے ملک کو شدید نقصان اٹھانا پڑا لیکن پنجاب کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔قومی یکجہتی کےلئے ضروری ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کا اجتماعی طور پر ساتھ دیا جائے۔چئیرمین سینیٹ نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ دکھ کی اس گھڑی میں گھر بار چھوڑنے والوں کی ہر طرح سے مدد کی جائے تاکہ ان کا حوصلہ بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے۔سیلاب سے متعلق لوگوں کی رہنمائی اور انہیں آگاہی فراہم کرنا ایک حوصلہ افزا اور شاندار عمل ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے دریائی علاقوں سے انخلاء کے عمل اور انتظامات پر مقامی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...