Home sticky post 6 سینیٹ اجلاس ،سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ اجلاس ،سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج پر ہیں، یوسف گیلانی احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہیے۔
اپوزیشن اراکین نے ایوان میں مائیک نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا جس پر اپوزیشن کے شور شرابے پر کورم کی نشاندہی کی گئی۔ سینیٹ میں کورم نا مکمل ہونے پر اجلاس پیر شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹرز میڈیا گیلری پہنچے جس میں سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر، عون عباس بپی، راجہ ناصرعباس اور دیگر سینیٹرز شامل تھے۔
یاد رہے کہ سینیٹ اجلاس میں انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کیے گئے۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کارروائی، 30 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کےلیے کمنٹری پینل...

صدر ٹرمپ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر سفری پابندی لگا سکتے ہیں؟

واشنگٹن:امریکا کی پارلیمان میں ایک ایسا بل پیش کیا گیا جو صدر...

شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے، محمود اچکزئی

لاہور:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے...