Home sticky post 3 سینیٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی قرارداد منظور

سینیٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی قرارداد منظور

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ایوان میں پیش کی۔قرارداد میں عرفان صدیقی مرحوم کی تعلیم ، صحافت ،ادب اور سیاست میں گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ،محمد اورنگزیب ، رانا ثناء اللہ اور ارکان سینیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ملک ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گیا۔عرفان صدیقی سیاست میں درویش صفت انسان تھے۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ارکان سینیٹ نے عرفان صدیقی کی وفات پر گہرےغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔

اس سے پہلے سینیٹ میں نو منتخب سینیٹر خرم ذیشان نے بطور رکن حلف اٹھایا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ان سے حلف لیا۔سینیٹ اجلاس جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی ہو گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...