Home sticky post 5 سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدامات چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایات میں حتمی شکل دیے گئے، اس حوالے سے ایوان بالا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ میں چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت پچاس فیصد ملازمین دفتر سے جبکہ باقی پچاس فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کے استعمال اور انتظامی اخراجات میں نمایاں کمی لانا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے بجلی کے استعمال اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں تقریباً ستر فیصد کمی کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔ اسی طرح قائمہ کمیٹیوں کے بیشتر اجلاس آن لائن ہونگے تاکہ اخراجات میں مزید کمی لائی جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق قومی یکجہتی کے اظہار کے طور پر سینیٹرز نے دو ماہ کے لیے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں پچیس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کفایت شعاری مہم کے لیے دو دن کی تنخواہ دیں گے۔

مالی سال 2025-26 کی آخری سہ ماہی کے دوران نان ای آر ای بجٹ میں بیس فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ضروری خریداریوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے اور صرف ناگزیر اخراجات کی اجازت ہوگی، جبکہ سرکاری ضیافتیں اور استقبالیے عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...