Home sticky post 2 سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ ،مختلف شعبہ جات میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ ،مختلف شعبہ جات میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

واشنگٹن : نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی ۔جس میں پاک -امریکہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

امریکی محکمہ خارجہ (سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) پہنچنے پر امریکی حکام کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار کا استقبال کیاگیا۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم ،وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے ۔ وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین کی جانب سے سینئر حکام شریک ہوئے ۔

پاکستا ن اور امریکہ کے وزراء خارجہ کے درمیان  یہ  پہلی با لمشافہ   ملا قات ہے۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک روابط  قائم  تھے۔ ملاقات میں  پاک -امریکہ  تعلقات اور مختلف  شعبہ جات میں ممکنہ   تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

دوطرفہ تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی اور علاقائی امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار کا عالمی امن کے فروغ کے حوالے سے صدر ٹرمپ اور امریکی قیادت کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کردار اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی و علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں دونوں ملکوں کے درمیان جاری ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں۔ پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش منزل ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نقطہ نظر اورمفادات میں ہم آہنگی ہےامریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبہ جات میں مضبوط اورمنظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...