لاہور: پولیس کی طرف سے آج رہا کئے گئے سینئر صحافی اینکر پرسن عمران ریاض کا 22 کلو وزن کم ہوگیا، ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی ہے۔
اس حوالے سے عمران ریاض سے ملاقات کے بعد سینئر صحافی فہد شہباز خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران ریاض خان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے۔
فہد شہباز نےاپنے وی لاگ میں ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران ریاض خان بول نہیں سکتے، ان کا 22 کلو وزن کم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں ملاقات کے لیے گیا تو وہ اپنے گھر کے ٹی وی لاونج میں کھڑے تھے، گلے لگا کر میں ان سے ملا۔ جب میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ ان کا جسم پنجر بنا ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان قوت گویائی بہت متاثر لگ رہی تھی، وہ بات کرتے ہوئے ہلکلا رہتے تھے، انہوں نے دس سیکنڈ کی بات ڈیڑھ منٹ میں مجھے بتائی۔
خیال رہے آج پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا تھا کہ عمران ریاض بازیاب ہو گئے ہیں اور گھر پہنچ گئے ہیں فہد شہباز نے عمران ریاض سے ان کے گھر میں ملاقات کی.