Home sticky post 2 بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ چل بسے

بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ چل بسے

Share
Share

ملاکنڈ:خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
مفتی کفایت اللہ پشاورکے بعد اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، مفتی کفایت اللہ کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔

ترجمان جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...