Home sticky post 2 ملک میں سردی کی شدید لہر،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

ملک میں سردی کی شدید لہر،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

Share
Share

اسلام آباد:ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے ، بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد نظارے حسین ہوگئے ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، موٹروے بند ، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا۔ دوسری طرف مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ، لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بند رکھا گیا ہے۔
قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث لاہور آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، متعدد پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔

Share
Related Articles

لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم...

حج کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد:حج 2025ء کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت...

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ...