Home sticky post 5 شدید سردی کی لہر، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

شدید سردی کی لہر، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

شدید سردی کے باعث سانس کی بیماریوں کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، شہری محتاط رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مزید برآں، شدید سردی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کے لیے کاشتکار حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

موسمی صورتحال اور ممکنہ شدید دھند کے پیش نظر میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سفر کرتے وقت احتیاط ضروری ہے۔ این ڈی ایم اے متعلقہ اداروں اور عوام کو ممکنہ خطرات سے پیشگی آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...