اسلام آباد:ملک بھر میں آج شبِ برأت عقیدت، عبادات اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ منائی رہی ہے ۔اس رات رحمتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔رحمت، مغفرت اور بخشش کی اس بابرکت رات کے موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ماہِ شعبان کی پندرہویں شب، شبِ برات، امتِ مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں اور مغفرت کی نوید لے کر آتی ہے۔متعدد احادیثِ مبارکہ بھی میں ماہِ شعبان اور بالخصوص اس کی پندرہویں شب کے بے شمار فضائل بیان کیے گئے ہیں۔ علما اکرام کے مطابق اس رات رحمتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔
اس موقع پر ملک بھر کی مساجد میں چراغاں کے ساتھ شب بیداری، نوافل اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیاہے ۔شب برات کے موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیاگیاہے،ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں ۔مسلمان شب بھر نوافل، تلاوت قرآن اور خصوصی دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔علاوہ ازیں شہری بڑی تعداد میں قبرستانوں کا بھی رخ کر کے اپنے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت بھی کرتے ہیں ۔
شبِ برات کو گناہوں پر ندامت، توبہ و استغفار، نوافل اور دعاؤں کی قبولیت کی رات قرار دیا گیا ہے۔اس با برکت رات میں ہمیں اصلاحِ نفس کے ساتھ اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرنی جاہیے ۔