Home کھیل ‎شاداب خان نے اپنا میڈل ماں اورایوارڈ اہلیہ کودے دیا

‎شاداب خان نے اپنا میڈل ماں اورایوارڈ اہلیہ کودے دیا

Share
Share

‎اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے والی ٹیم کے کپتان شاداب خان کی اہلیہ اور ماں کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔شاداب خان نے اپنا میڈل ماں اورایوارڈ اہلیہ کودے دیا۔

‎کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیکر تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

‎اہم معرکے میں پلئیر آف میچ کا ایوارڈ عماد وسیم جبکہ پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ شاداب خان کو ملا۔ اسی طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی جیتنے والی یونائیٹڈ کے ٹیم کے کھلاڑیوں میڈلز سے بھی نوازا گیا۔

‎پریزنٹیشن کے بعد شاداب خان نے اہلیہ کو اپنا ایوارڈ دیا جبکہ ماں کو گلے لگایا اور انہیں اپنا میڈل پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...