Home سیاست شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، ہسپتال منتقلی کی اجازت

شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، ہسپتال منتقلی کی اجازت

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے درخواست کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...