Home نیوز پاکستان سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا معاملہ، عدالت کا ایک ماہ میں فیصلے کا حکم

سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا معاملہ، عدالت کا ایک ماہ میں فیصلے کا حکم

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے معاملے پر محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شہری شیخ لطیف شاہد کی جانب سے وکیل احمد عبداللہ ڈوگر نے دلائل دیئے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈروں میں غیر قانونی فلنگ کی جا رہی ہے، مسافر گاڑیوں کے گیس سلنڈر پھٹنے سے کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، گاڑیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ کرنے والوں کے خلاف صرف کاغذی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گیس سلنڈر والی مسافر ویگنیں اور بسیں چلتے پھرتے بم بن گئے، ٹرانسپورٹرز نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر سیٹوں کے عین نیچے نصب کر رکھے ہیں، گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے حادثات میں متعدد طلباء جاں بحق ہو چکے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی مسافر ویگنوں اور گاڑیوں میں ناقص گیس سلنڈروں کا استعمال نہیں روک سکی۔

دوران سماعت وکیل احمد عبداللہ نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹرانسپورٹرز کے غیر قانونی اقدامات کے سامنے بے بس نظر آتی ہے، ٹرانسپورٹرز کرایہ پٹرول کے استعمال کا وصول کرتے ہیں جبکہ گیس کا استعمال کر کے بھاری منافع کماتے ہیں، وہیکلز کو کلیئرنس دینے والے اداروں کی کارکردگی صفر ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ مسافر ویگنوں میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی کا حکم دے، عدالت غیر معیاری سلنڈروں کی گاڑیوں میں تنصیب کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے چیف ایگزیکٹو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو ایک ماہ میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...