Home Uncategorized شاہ رخ خان اہلیہ اور بچوں کیساتھ پاکستان آنے کے خواہشمند

شاہ رخ خان اہلیہ اور بچوں کیساتھ پاکستان آنے کے خواہشمند

Share
Share

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے اپنی اہلیہ گوری خان اور تینوں بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

وائرل ویڈیو بھارتی ٹی وی پروگرام کی ہے، یہ پروگرام بھارت سے باہر شوٹ کیا گیا تھا جس میں پاکستان کی سابقہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی تھی۔

وائرل ویڈیو میں حنا ربانی کھر کے پاکستان سے متعلق سوال پر شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ وہ 15 سے 17 سال کی عُمر کے درمیان اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے والد کے خاندان کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے اور میں بھی اپنے والد کے ہمراہ اپنے آباؤ اجداد کا گھر دیکھ چکا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ میں اپنے والد کے ہمراہ پشاور، سوات، لاہور اور کراچی گھومنے گیا تھا، ہمیں پاکستان کے لوگوں نے بہت عزت اور پیار دیا تھا جبکہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی بھی بہت اچھی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانیوں کی مہمان نوازی میں سب سے زیادہ اس بات نے متاثر کیا تھا کہ اگر وہاں مہمان کسی چیز کی تعریف کردیتا ہے تو مذکورہ چیز فوراََ اُس مہمان کو دے دی جاتی ہے۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان میں بہت اچھا لگا اور میری خواہش ہے کہ میں اپنے تینوں بچوں اور اہلیہ گوری خان کو بھی پاکستان دکھانے لیکر جاؤں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...