Home Uncategorized شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر لیک کیا تھا،اننیا پانڈے

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر لیک کیا تھا،اننیا پانڈے

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اْنہوں نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر لیک کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار غلطی سے سوشل میڈیا پر اپنی دوست سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا تھا۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ میں سہانا کو فون کال کررہی تھی، جب سہانا نے کال نہیں اْٹھائی تو میں نے اس کال کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ مذکورہ اسکرین شاٹ میں سہانا کا فون نمبر بھی نظر آرہا تھا، اس طرح سہانا کا فون نمبر لیک ہوا اور پھر وہ نمبر ہیک بھی ہوگیا تھا۔
اْنہوں نے کہا کہ میری اس غلطی کے بعد، سہانا نے مجھ سے رابطہ کرکے بتایا کہ اْن کا نمبر ہیک ہوگیا ہے، جس پر میں حیران ہوگئی تھی لیکن پھر کسی نے سہانا کو بتا دیا تھا کہ یہ سب اننیا یعنی میری وجہ سے ہوا۔

اننیا پانڈے نے اپنا نمبر لیک ہونے کا قصہ بھی سْنایا، اداکارہ نے کہا کہ ایک بار پریس کانفرنس کے دوران کچھ صحافیوں نے مجھ سے میرا فون نمبر مانگا تھا تو میں نے بھی بیدھیانی میں کیمرے کے سامنے ہی نمبر دے دیا تھا کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ پریس کانفرس شروع ہوچکی ہے اور کیمرے آن ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پھر میڈیا نے میرے نمبر کے ساتھ ہی پریس کانفرنس یوٹیوب پر اپلوڈ کردی تھی جس کی وجہ سے میرا نمبر بھی لیک ہوگیا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...