Home تازہ ترین شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران سفارتی پاسپورٹ ہولڈر کو ویزے کے خاتمے سمیت ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط پراطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ہنگری کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم اوربان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی پیغام بھیجا اور اس موقع پر وزیر اعظم کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں آگاہ گیا۔

شہباز شریف نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کے مابین کاروبار کے بی ٹو بی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے وزیر خارجہ کے ہمراہ ہنگری کے تجارتی وفد کا خیرمقدم کیا، جس نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ہنگری بزنس فورم میں شرکت کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ موجودہ عالمی منظر نامے میں چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تعاون اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں برس پاکستان اور ہنگری کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ ہے جو دونوں ممالک کو اپنے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...