Home sticky post 2 شہید ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کے داعی تھے، صدر زرداری

شہید ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کے داعی تھے، صدر زرداری

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں پہلا متفقہ طور پر منظور شدہ 1973 کا آئین دیا، وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے97 ویں یوم پیدائش کےموقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ بھٹو شہید نے پارلیمانی، جمہوری اور وفاقی طرز حکومت کی بنیاد رکھی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام ہماری خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے، شہید بھٹو نے صنعتی اور تکنیکی شعبے کو ترقی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے 1974 میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔

صدر زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو کی کوششوں نے اسلامی دنیا میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو تقویت بخشی، زرعی اصلاحات اور محنت کشوں کی ترقی کے لیے اقدامات نے لاکھوں زندگیاں بدل دیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کے داعی تھے، آمریت اور جبر کے خلاف ثابت قدم رہے، انہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے پھانسی کے پھندے کا سامنا کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ آئیے جمہوریت اور سماجی و اقتصادی انصاف کے شہید بھٹو کے نظریات کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، ترقی پسند، خودمختار اور جامع پاکستان کا شہید بھٹو کا خواب آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ آئیے پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...