Home کھیل شاہین شاہ آفریدی نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شاہین شاہ آفریدی نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Share
Share

کولکتہ :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے بولر کی فہرست میں آگئے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تنزید حسن تمیم کے وکٹ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے یہ کارنامہ 51 میچز سرانجام دیا جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں، اَن سے پہلے ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا۔

یاد رہے کہ نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، شاہین تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...