Home کھیل شاہین کا اعتماد کم ہے لیکن وکٹ لینے والا بولر ہے، وسیم اکرم

شاہین کا اعتماد کم ہے لیکن وکٹ لینے والا بولر ہے، وسیم اکرم

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے شاہین آفریدی کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا بولر ہے۔نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔

آسٹریلیا سے میچ سے قبل پاکستانی بولر شاہین آفریدی کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا اگر شاہین آفریدی وکٹیں نہیں لے رہا تو اسے نارمل رہنا چاہیے اور وہ کوئی غیر معمولی کرنے کی کوشش نہ کرے۔

انہوں نے کہا میرا یقین ہے کہ نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی، شاہین آفریدی اچھی بولنگ کر رہا ہے، اس کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا بولر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلنا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...