اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے شہریار آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج نے پی ٹی ا?ئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے شہریار آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور 10 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔
خیال رہے کہ شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔