Home سیاست شبلی فراز کا تحریک انصاف دور میں سینیٹ سے غلط قانون سازی کا اعتراف

شبلی فراز کا تحریک انصاف دور میں سینیٹ سے غلط قانون سازی کا اعتراف

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے تحریک انصاف کے میں ہونے والی قانون سازی پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے دور حکومت میں ایسی قانون سازی ہوئی تو نہیں ہونی چاہیے تھی، امید ہے موجودہ چیئرمین ایسا نہیں کریں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا گیا، جس کی اپوزیشن نے کھل کر مخالفت کی اور بل منظور نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہ کہا جائے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا ہے تو ہم بھی کردیں، یہاں بیٹھے قانون ساز لوگ کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، اسلام آباد لوکل گورنمںٹ قانون میں ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے، گزارش ہے کہ اقدامات سے اس مقدس ایوان کا مذاق نہ بنوایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے ممبران کا حق ہے وہ بل کا جائزہ لیں اور اس بل کو قائمہ کمیٹی بھجوائے بغیر منظور نہ کیا جائے، ہمارے دور میں اگر ایسا ہوا ہے تو نہیں ہونا چاہیے تھا اس وقت کے چئیرمین آن بورڈ ہونگے، امید ہے آپ بطور چئیرمین ایسا نہیں کرینگے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں ربڑ اسٹیمپ مت بنائیں اور اس بل کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے، اگر بل اچھا ہوا تو سپورٹ کرینگے۔

اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 ایوان سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ بل ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے وزیر قانون نے پیش کیا.

سینیٹ میں اپوزیشن نے حکومتی بل کی ایوان میں مخالفت کی تھی۔ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا ترمیمی بل گزشتہ رز قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...