کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل کی سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی فاسٹ بولر کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں یشما گل بہت خوش نظر آ رہی ہیں اور ان کی خوشی کی وجہ یہ ہےکہ شعیب اختر نے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف کی ہے۔
یشما گل نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ مجھے آج تک اپنی آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سے ملتی ہیں۔
ادکارہ نے شعیب اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری آنکھوں کی سب سے بہترین تعریف ہے۔
جس پر شعیب اختر نے اپنی آنکھوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھو ہم دونوں کی آنکھیں ملتی ہیں اور پھر یشما گل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کتنی پیاری آنکھیں ہیں۔