Home Uncategorized شعیب آپ پر فخر ہے، ثناء جاوید کا پیغام وائرل ہو گیا

شعیب آپ پر فخر ہے، ثناء جاوید کا پیغام وائرل ہو گیا

Share
Share

لاہور: معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کا اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر شیئر کیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

20 جنوری کو ثناء جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔

ثناء جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔

شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش میں لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پا لیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی 20 میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹر کی اس کامیابی پر جہاں ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دی تو وہیں ان کی دوسری اہلیہ ثناء جاوید نے بھی خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں لکھا کہ “ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے”۔

اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے پیغام کے آخر میں دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...