Home Uncategorized کینیڈا میں اسرائیل کے مذہبی تہوار پریہودی اسکول پر فائرنگ

کینیڈا میں اسرائیل کے مذہبی تہوار پریہودی اسکول پر فائرنگ

Share
Share

ٹورنٹو: کینیڈا میں علی الصبح ایک یہودی اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں یہودی اسکول پر اُس دن فائرنگ کی گئی جب وہ اپنا مذہبی تہوار یوم کپور منا رہے ہیں۔

یہودی اسکول پر فائرنگ کرنے والے بآسانی فرار ہوگئے اور تاحال پولیس حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اس یہودی اسکول پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے پر پریشان ہوں۔ اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین سے اظہاریکجہتی کرتا ہوں۔

یہودی تنظیم ‘بنائے برتھ کینیڈا’ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 کے مقابلے میں 2023 میں یہود مخالف واقعات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...