Home sticky post 4 آسٹریلیامیں سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیامیں سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Share
Share

سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی ہے جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتایا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی چھٹیوں کی تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کہا کہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو مسلح افراد میں سے ایک بھی شامل ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ایک درجن کے قریب لوگوں کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے واقعے کو ’صدمہ اور تکلیف دہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہنگامی ردعمل دینے والے رضا کار جائے وقوقع موجود ہیں اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...