Home Uncategorized امریکی شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

امریکی شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

Share
Share

میئن: امریکی ریاست میئن کے شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے باؤلنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔ بعد میں لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، حکام نے علاقے میں تمام بزنسز بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی پولیس نے ملزم کی تصویر بھی جاری کردی ہے جو کہ خودکار رائفل تھامے ہوئے ہے، ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے کی گئی تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

امریکی پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری تک شہری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریاست میئن کے گورنر کا کہنا ہے کہ شہری بلاجواز باہر نہ نکلیں، سیکیورٹی اہلکار حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن 37 ہزار آبادی پر مشتمل شہر ہے اور پورٹ لینڈ کے شمال میں واقع ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...