Home highlight مالی سال 25ء کی تیسری سہ ماہی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کا جائزہ جاری

مالی سال 25ء کی تیسری سہ ماہی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کا جائزہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 25ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے ادائیگیوں کے نظام کا جائزہ جاری کر دیا ہے جس میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریٹیل ادائیگیوں کا حجم 12 فیصد اضافے سے 2,408 ملین ٹرانزیکشنز اور مالیت 8 فیصد اضافے سے 164 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی۔
ڈیجیٹل ذرائع سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کا حصہ 89 فیصد رہا جبکہ موبائل ایپ پر مبنی پلیٹ فارمز سے 27 ٹریلین روپے کی 1,686 ملین ٹرانزیکشنز پروسیس ہوئیں۔
ای کامرس ادائیگیوں میں بھی 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے فوری ادائیگی کے نظام "راست” کے ذریعے 8.5 ٹریلین روپے کی 371 ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کی جانب منتقلی کے لیے ادارے، بینک اور فن ٹیک کمپنیاں مشترکہ طور پر سرگرم ہیں اور مالی شمولیت کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...