Home sticky post 4 سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی حد میں توسیع کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی حد میں توسیع کی منظوری دے دی

Share
Share

کراچی:سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت کابینہ کااجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا کی مںظوری دی گئی ان میں سے ایک ایجنڈا سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی توسیع کا بھی تھا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، صوبے بھر کی سرکاری ملازمتوں پر پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے ملازمتوں پر نہیں ہوگا، پہلے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 28 سال تھی جسے بڑھا کر 33 سال کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...