Home سیاست سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز آ ئندہ ماہ سے کراچی میں ہو گا

سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز آ ئندہ ماہ سے کراچی میں ہو گا

Share
Share

کراچی :سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے کراچی میں ہو گا، لیگ کی افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

سندھ پریمیئر لیگ کے آرگنائزر نے کہا ہے کہ ہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ناقابل فراموش خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت کرکٹ کے اس میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کامران ٹیسوری کی ذاتی دلچسپی کے باعث سندھ پریمیئر لیگ کے خواب کو عملی جامع پہنایا گیا۔

‎سندھ پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب 25 دسمبر کو ہو گی جس میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شرکت کریں گے۔

آرگنائزر نے کہا ہے یہ تقریب نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کی عکاسی کرے گی بلکہ جس اتحاد اور جذبے کے ساتھ لیگ سے منسلک لوگوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں ان تمام تر لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ‎سندھ پریمیئر لیگ کرکٹ کے مداحوں اور معاشرے سے منسلک تمام لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے میچز میں شرکت کریں اور کرکٹ کے اس نئے باب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Share
Related Articles

سفیر عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے...

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی...

ہمارے پاس انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام...

۔190 ملین پاوٴنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت

اسلام آباد:190 ملین پاوٴنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...