لندن: اسلام قبول کرنے والی آئرلینڈ کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ سینیڈ او کونر 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
معروف گلوکارہ کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کی گئی تاہم موت کی وجہ منظر عام پر نہیں آئی ہے۔
او کونر نے 1987 اور 2014 کے درمیان 10 سٹوڈیو البمز جاری کیے ، 1991 میں انہیں رولنگ سٹون میگزین نے سال کی بہترین فنکار قرار دیا اور انہوں نے بین الاقوامی فیمیل سولو آرٹسٹ کے لیے برٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
گلوکارہ کی موت کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے کہا کہ یہ واقعی ہی افسوسناک خبر ہے، سینیڈ او کونر کی موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور ان کی صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں جبکہ آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے گلوکارہ کی خوبصورت اور منفرد آواز کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ 2018 میں آئرلینڈ کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے اسلام قبول کر لیا تھا اور انہوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ انہیں اسلام قبول کرنے پر فخر ہے۔