Home تازہ ترین گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

Share
Share

کراچی :پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
گلوکار علی حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سْنائی ہے کہ اب ان کی بیٹی علیشبہ بھی سْروں کا جادو بکھیرتی نظر آئیں گی۔
علی حیدر کی بیٹی نے والد کے ساتھ اپنا ڈیبیو سانگ ’دل نہیں لگدا‘ ریکارڈ کروایا ہے جو کہ ریلیز کیا جاچکا ہے۔
گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بہترین لمحہ علیشبا حیدر کا پہلا گانا ’دل نہیں لگدا‘ جس میں، میں خود بھی شامل ہوں۔ باپ اور بیٹی کا تعاون اب ریلیز ہوگیا ہے انجوائے کریں
علیشبہ حیدر کی آواز کو سوشل میڈیا صارفین سمیت ان کے والد کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جو علیشبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کر رہے ہیں

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...