Home Uncategorized ‎گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

‎گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

Share
Share

لاہور: مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں،علی ظفر کو فنی خدمات پر ملکی اور غیر ملکی متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ممتاز گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18 مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم ’شرارت‘ میں گانا گا کر کیا۔

علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم ”حقہ پانی“ کے گانے ”چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے“ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے حمدیہ اور نعتیہ کلام کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔انہوں نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم ”تیرے بن لادن“ سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے اسٹار بن گئے۔

پاکستان اور بھارت میں موسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کوبیشمار ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...