Home Uncategorized گلوکار بلال سعید نے کنسرٹ میں مداح کو مائیک دے مارا

گلوکار بلال سعید نے کنسرٹ میں مداح کو مائیک دے مارا

Share
Share

لاہور: معروف گلوکار بلال سعید نے پنجاب گروپ آف کالجز کے یوتھ فیسٹیول میں اپنی پرفارمنس کے دوران ایک مداح کو مائیک دے مارا اور اسٹیج سے اتر گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید اپنے مقبول گانوں سے سامعین کو محظوظ کر رہے تھے کہ اچانک طیش میں آکر ایک مداح کو نشانہ بناتے ہوئے اسے مائیک مارتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مائیک مداح کو لگتا ہے اور سامعین کے درمیان گر جاتا ہے جب کہ بلال سعید کسی بات پر ناراض ہوکر اسٹیج سے نیچے اتر جاتے ہیں اور کنسرٹ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

تاحال بلال سعید نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان گویا جنگ چھڑ گئی ہے۔

گلوکار کے حامیوں نے کہا کہ کسی بھی کنسرٹ میں ہلڑ بازی کرنے والے شرپسندوں کا یہی انجام ہونا چاہیے۔ بلال سعید نے اس رویے کا اظہار کیا جس کا وہ نوجوان حق دار تھا۔

ادھر ان کے مخالفین نے لکھا کہ بلال سعید نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جو انھیں بالکل زیب نہیں دیتا تھا۔ اس واقعے پر گلوکار معافی مانگیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس پر انھوں نے کنسرٹ منتظمین سے کہہ کر اس شخص کو باہر نکلوا دیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...