Home سیاست سیرت میوزیم اسلامو فوبیا کے ناپاک پروپیگنڈے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا ، وزیراعظم

سیرت میوزیم اسلامو فوبیا کے ناپاک پروپیگنڈے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا ، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیرت میوزیم اسلامو فوبیا کے ناپاک پروپیگنڈے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی مسائل کا شکار ہیں جن کی ہر سطح پر مدد کے لیے پاکستان تیار ہے۔

اسلام آباد میں سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ اس میوزیم کی تعمیر میں خادم الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر اور دعا کی کہ یہ میوزیم اسلامو فوبیا کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کے خلاف ایک توانا آواز بن کر ابھرے گا اور نظریاتی طور پر ہونے والے اختلاف و مسلمانوں کیخلاف ہونے والے پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ بھی کرے گا۔

میوزیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’سیرت میوزیم اسلامو فوبیا کے ناپاک پروپیگنڈے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ گزشتہ چند دہائیوں سے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں عالمی سطح پر منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان آمد پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت اور عوام کی طرف سے اُن کو خوش آمدید کہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینی اس وقت اسرائیلی بربریت اور شدید مسائل کا شکار ہیں جس کے لیے رابطہ عالمی اسلامی کا ادارہ بڑے پیمانے پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سطح پر مسائل کا شکار مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان کے لیے بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ دورے میں بھی کیا ہے،سعودی قیادت کے جذبات اور خصوصی توجہ پاکستان کے لیے قیمتی سرمایہ ہے اور محمد بن سلمان نے خود کہا کہ پاکستان ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مشکل میں ہمیشہ ہمارے ساتھ دل کھول کر تعاون کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا کیونکہ سعودی عرب پاکستان اور عوام کیلیے بے پناہ محبت کے جذبات رکھتا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ بہت جلد سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...