Home Uncategorized ‎موبائل پر لڑکوں کے ساتھ دوستی سے منع کرنے پربہن نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

‎موبائل پر لڑکوں کے ساتھ دوستی سے منع کرنے پربہن نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں 14 سالہ بہن نے  کلہاڑی کے وار کر کے اپنے 18 سالہ بھائی کو بیدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں قتل کی اس ہولناک واردات کے بعد لڑکی نے اپنے کپڑوں سے کلہاڑی پر لگے خون کو صاف کیا اور پھر ہمسائیوں کو جا کر بتایا کہ اس نے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 18 سالہ بھائی کی خون میں لت پت لاش اس کے کمرے سے برآمد کی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ بہن کو حراست میں لے لیا گیا۔

جس نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ بھائی مجھے لڑکوں سے موبائل فون پر باتیں کرنے سے روکتا تھا اور آج رات بھی اس نے ایسا ہی کیا۔ میرا موبائل چھین کر چھپا دیا جس پر شدید غصہ تھا۔

قاتل بہن نے مزید بتایا کہ جب بھائی سو گیا تو میں نے درخت کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی کلہاڑی سے اس کے سر پر مارا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...