Home sticky post 3 کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں برف باری ،سیاحتی مقامات کاحسن دوبالاہوگیا

کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں برف باری ،سیاحتی مقامات کاحسن دوبالاہوگیا

Share
Share

لاہور:پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں برف باری سے نظارے حسین ہوگئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ، سبی، قلات میں بادل خوب برسے، مری میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند، گلگت میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات سے بند ہو گئی، داسو کے قریب بارش کی وجہ سے پہاڑ سرک گیا، کئی افراد پھنس گئے، لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلا سڑک بہا کر لے گیا۔
گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برفباری ہوئی، کوزہ گلی کے مقام پر متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، ایبٹ آباد میں شدید برف باری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج بھی مزید بادل برسیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...