Home sticky post 5 مری، بٹگرام سمیت دیگر مقامات پر برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری

مری، بٹگرام سمیت دیگر مقامات پر برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری

Share
Share

اسلام آباد:مری، بٹگرام، چنار کوٹ اور بٹل ایریا میں برفانی طوفان کی پیشگوئی کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز مری سمیت بٹگرام، چنارکوٹ اور بٹل ایریا میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔موٹروے پولیس نے بٹگرام، بٹل چنار کوٹ اور اچھڑیاں ایریا میں ہیوی مشینری کے ساتھ اضافی نفری تعینات کر دی ہے، عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور اگر سفر کرنا ناگزیر ہو تو حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھیں۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق اضافی فیول، گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ساتھ رکھیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔سفر شروع کرنے سے پہلے موسم کی تازہ ترین صورتحال اور روڈ کنڈیشن موٹروے پولیس کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس@NHMP سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اسی طرح، آج شام سے کل شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے، سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں، مری میں درجہ حرارت گرنے سے سڑکوں پر برف کی شیشے جیسی سخت تہہ بن سکتی ہے۔
ڈی پی او کے مطابق برف والی سڑک پر گاڑی کے بریک کام نہیں کرتے، رات کا سفر خطرناک ہو سکتا ہے، اندھیرے اور دھند میں برف ہٹانے والی مشینری کا کام کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے، ٹائروں پر ”اسنوچین“ کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...