Home Uncategorized پاکستان کی پہلی” اے آئی “انفلوئنسر کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کی پہلی” اے آئی “انفلوئنسر کے سوشل میڈیا پر چرچے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) انفلوئنسر شبنم کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی سوشل میڈیا انفلوئنسر شبنم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اْن کی دلکش اور خوبصورت تصاویر موجود ہیں جن میں اْنہیں پاکستان کے شمالی علاقے جیسے اسکردو اور کشمیر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شبنم کی انسٹاگرام بائیو میں اْنہیں اسلام آباد کی رہائشی اور لاہور یونیورسٹی منیجمنٹ سائنس کی ‘ایم بی اے’ کی طالبہ بتایا گیا ہے، اس کے علاوہ، شبنم فٹنس ٹرینر، ماڈل اور فوڈی (مختلف پکوان کھانے کی شوقین) بھی ہیں۔

اے آئی انفلوئنسر شبنم کے انسٹاگرام ہینڈل پر فالوورز کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے جبکہ اْنہوں نے 22 معروف پاکستانی فنکاروں کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔

ان فنکاروں میں درفشاں سلیم، اقرا عزیز، عائزہ خان، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ہانیہ عامر، سارہ خان اور عائشہ عمر شامل ہیں جبکہ مرد فنکاروں میں صرف علی ظفر اور فیروز خان شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں شبنم کو مشرقی ملبوسات کے علاوہ، مغربی لباس میں بھی دکھایا گیا ہے جبکہ کچھ تصاویر میں وہ جِم کے لباس میں ملبوس ہیں۔

شبنم کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نہ صرف حیران ہوئے بلکہ اْنہوں نے شبنم کے تخلیق کار کی محنت کو بھی سراہا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...