Home Uncategorized سوشل میڈیا جھوٹ کا پلندہ ہے ، اداکارہ مومنہ اقبال

سوشل میڈیا جھوٹ کا پلندہ ہے ، اداکارہ مومنہ اقبال

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں مومنہ اقبال نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران سوشل میڈیا کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے مومنہ کا کہنا تھا کہ میں اکثر لوگوں کو صبح سویرے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے دیکھتی ہوں اور سوچتی رہتی ہوں کہ یہ لوگ اتنے باصلاحیت کیسے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بعض اوقات میں بھی ایک ہفتہ پرانی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ موجودہ کلک ہے۔

مومنہ نے مزید کہا کہ اس طرح سوشل میڈیا بڑی حد تک فیک ہے اور جو کچھ آپ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں وہ حقیقت میں نہیں ہوتا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...